ہماری کہانی

by Other Authors

Page 51 of 124

ہماری کہانی — Page 51

اه میں نہیں جانتا کہ میرے اس فیصلہ کا تم پر کیا اثر ہوگا تمہیں پسند ہے یا نہیں بہر حال یہ میرا معاملہ میرے اللہ کے ساتھ ہے۔میں اب کسی دنیا دی مصلحت کی پرواہ نہیں کرتا۔تمہیں اگر یہ پسند نہ ہو اور اس کے نتیجہ میں تکلیف اور مصیبت جو آئے گی اس کو برداشت کرنے کی طاقت اگر ہو تو اللہ پر بھروسہ کرو اور جو بھی مشکلات آدیں اس پر صبر کرو اور اگر تمہیں پسند ہو تو پھر جو تم لوگوں کو مناسب معلوم ہو وہ کرو۔مجھے اس میں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔جو کچھ بھی تم مصلحت سمجھ کر کرو گی اس کے مجھے کوئی رنج نہیں ہوگا۔دلوں کا حال اللہ بہتر جانتا ہے۔اس جواب کے بعد جو مشکلات آئیں گی وہ میں جانتا ہوں اور خوب سمجھ رہا ہوں مگر اللہ غالب ہے اور غالب رہے گا بشرطیکہ صبر اور استقلال ہو۔تمہارے والد بغیر کسی شرط کے یا ضلع اور علیحدگی پر مجبور کرنے کے بغیر کچھ سلوک تم سے کرنا چاہیں تو یہ حق ہے تمہارے باپ کا اور یہ حق ہے تمہارا اس میں کوئی ہرج نہیں ہے مگر اگر اول شرائط کے ماتحت کرنا چاہیں تو پھر تم خود سوچ لو کہ قبول کرنا یا نہیں۔اس ضلع کے معاملہ میں تمہارا جواب یہ ہونا چاہیے کہ ابھی تو وہ ہے نہیں۔جب زندہ رہے گا اور آئے گا اس وقت یہ سوال پیدا ہوگا۔لہذا خلع کے بدلے اس کی موت کی خبر کا انتظار کیجئے اور یہی وعدہ وہ مجھ سے لکھنو میں کر گئے ہیں کہ مجبور نہیں کریں گے۔تم کو شاید یہ خیال ہو کہ ایسا سخت اور کھرا جواب دینے کی وجہ یہ ہوگی کہ میں نے کوئی اچھا انتظام کر لیا ہے مگر حقیقت اس کے برخلاف ہے۔کوئی کام کاج کا کسی طرح کا کوئی انتظام نہیں بلکہ یک گونہ مایوسی ہے صرف