ہماری کہانی

by Other Authors

Page 3 of 124

ہماری کہانی — Page 3

پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ وہ صد سالہ جنین تشکر کے مبارک موقع پر کو کتب شائع کرنے کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔جماعت احمدیہ ایک عالمگیر جماعت ہے۔اس میں ہر جگہ ، ہر ملک اور ہر قوم کے افراد شامل ہیں مین قوم کے دو اشخاص حضرت مسیح موعود کے رفقائے کرام میں شامل تھے۔ایک حضرت سیٹھ اللہ رکھا صاحب اور دوسرے حضرت سیٹھ اسمعیل آدم۔اس برادری کے تیسرے بزرگ جنہیں احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی محترم عبد الستار حاجی ابراہیم تھے جنہوں نے حضرت مصلح موعود کے دست مبارک پر احمدیت قبول کی برادری کی شدید مخالفت کے باوجود ثابت قدم رہے۔اور اولاد کے حق میں بھی ثبات قدم کی دعائیں کیں۔خدا تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کو قبول فرمایا اور ان کی وفات کے بعد خواتین خانہ کو صبرو رضنا ، جرات و بہادری اور توکل علی اللہ کی قابل تحسین تو فیق عطا فرمائی۔جس کے طفیل وہ برکتیں حاصل کیں جو مردان خدا کا نصیب ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا تسلسل نسلاً بعد نسل قائم و دائم رکھے۔اپنے خاندان کی ایمان افروز کہانی عزیزہ امتہ الباری ناصر نے دوبارہ تحریر کیا۔نے اپنے انداز میں لکھی جیسے میں احسن خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔الہ تعالیٰ ان رفیقات عمل کو جزا ہائے خیر عطافرمائے