ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 3 of 255

ہمارا خدا — Page 3

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق ابتداء ہی سے شیطان انسان کے دل میں وساوس اور شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔لیکن جوں جوں انسان دنیاوی ترقیات حاصل کرتا چلا جاتا ہے اور اسے اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں سے مزید نوازتا ہے تو شیطان پہلے سے بڑھ کر اور زیادہ زور سے کمزور ایمان والوں اور آرام طلب افراد کو اس بارہ میں گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس زمانہ میں مختلف کتب بازار میں ایسی دستیاب ہیں جن میں دہریت کا پرچار کیا جارہا ہے اور بعض کو تو بہت مقبولیت حاصل ہے۔جماعت احمدیہ کی طرف سے سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی زیر ہدایت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی تصنیف ”ہمارا خدا طبع کروائی جارہی ہے اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی Our God کے نام سے طبع کروایا جارہا ہے تا کہ ہمارے نوجوانوں کو بالخصوص خدا تعالیٰ کی ہستی کے دلائل سے آگاہی ہو اور اس بارہ میں جو شکوک وشبہات پیدا ہو سکتے ہیں، ان کے جوابات کا پتہ چل سکے۔خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق بالعموم جو شبہات پیدا ہو سکتے ہیں، 66, ان کے تسلی بخش جوابات اس کتاب میں موجود ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی تصنیف Revelation, Rationality, Knowledge and Truth بھی بہت مفید کتاب ہے جسے ہمیں نہ صرف خود مطالعہ کرنا چاہئے بلکہ اپنے جاننے 3