ہمارا خدا — Page 190
ورثہ کا ایمان نہیں تو یقینا یہ خیال کہ میرا خدا مجھے دیکھ رہا ہے اُسے بدی کے ارتکاب سے باز رکھے گا۔ظاہر ہے کہ ہر شخص کے ساتھ ہر وقت کوئی پولیس میں نہیں رہ سکتا اور اسی لئے ملک کی سیاست خواہ وہ کتنی ہی اعلیٰ اور اکمل ہو جرائم کے ارتکاب کو رو کہنے میں کبھی بھی پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکتی۔اور صرف ایمان باللہ ہی وہ چیز ہے جو ہر شخص کے دل میں ہر وقت ایک ہوشیار و چوکس نگر ان کا کام دے سکتی ہے کیونکہ کوئی شخص خدا پر ایمان لاتے ہوئے بشرطیکہ وہ ایمان کچھ حقیقت بھی اپنے اندر رکھتا ہو گناہ کی طرف دلیری کے ساتھ قدم نہیں بڑھا سکتا۔اور اگر کبھی کسی غفلت کی حالت میں ایسا شخص گناہ کا مرتکب بھی ہوگا تو فوراً اس کا ایمان اُسے نادم کر کے آئندہ کے لئے ہوشیار کر دے گا۔الغرض خدا کا عقیدہ ایک قطعی اور یقینی ذریعہ گناہ اور جرائم سے روکنے کا ہے اور کوئی عقلمند انسان اس سے انکار نہیں کر سکتا۔اور یہ ایک نہایت عظیم الشان فائدہ ہے جو اس عقیدہ سے دنیا کو حاصل ہوسکتا ہے اور ہمیشہ ہوتا رہا ہے۔اور اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ خدا پر ایمان لانے والے بھی تو بدی کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیشک خدا کا عقیدہ رکھنے والے لوگوں میں سے بھی بعض لوگ بعض اوقات بدی کے مرتکب ہو جاتے ہیں لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ لوگ وہی ہوتے ہیں جو اپنے ایمان میں کمزور اور سست ہوتے ہیں یا جن کا ایمان صرف نام کا ایمان ہوتا ہے جو انہوں نے ماں باپ سے ورثہ میں پایا ہوتا ہے اور اس کے اندر زندگی کی رُوح نہیں ہوتی والا حقیقی طور پر ایمان لانے والے لوگ یقیناً گناہوں سے بہت بچے ہوئے ہوتے ہیں۔اور اگر کبھی وہ ٹھو کر کھاتے ہیں تو یہ ٹھو کر محض عارضی ہوتی ہے جس کے بعد وہ فورا سنبھل کر ہوشیار ہو جاتے ہیں۔اور یہ اس بات کا ایک مزید ثبوت ہے کہ ایمان باللہ گناہ سے روکتا ہے ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ پختہ ایمان والے سُست ایمان والوں کی نسبت بدی سے زیادہ بچے ہوئے ہوں۔بلکہ اگر 190