ہمارا خدا — Page 251
گے۔جہاں یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح خدا تعالیٰ اپنے مخفی اور وراء الوراء وجود کو اپنے انبیاء اور اولیاء کے ذریعہ دُنیا پر ظاہر فرماتا ہے اور کس طرح یہ خُدارسیدہ بندے اس کے از لی علم وقدرت کے یقینی کرشمے دکھا دکھا کر اس کی ہستی کولوگوں کی نظروں کے اس قدر قریب لے آتے ہیں کہ گویا خدا زمین پر نازل ہو کر اپنے بندوں کے سامنے آکھڑا ہوتا ہے۔یہ وہی نظارہ ہے جو حضرت آدم نے اپنے وقت میں اور حضرت نوح نے اپنے وقت میں اور حضرت ابراہیم نے اپنے وقت میں اور حضرت موسیٰ نے اپنے وقت میں اور حضرت عیسلے نے اپنے وقت میں اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم (فدا نفسی) نے اپنے وقت میں لوگوں کو دکھایا اور آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ اپنے وقت میں لوگوں کو دکھا رہے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت اور غلامی میں دنیا کو مخاطب کر کے فرمایا:۔آؤ! میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ علیم ہے کیونکہ میں ایک انسان ہونے کی وجہ سے علم کامل نہیں رکھتا لیکن خدا مجھے کہتا ہے کہ یہ چیز یوں ظاہر ہوگی اور پھر باوجود ہزاروں پردوں کے پیچھے مستور ہونے کے بالآخر وہ چیز اسی طرح ظاہر ہوتی ہے جس طرح خدا نے کہا تھا۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خُدا ہے اور وہ قدیر ہے۔کیونکہ میں بوجہ بشر ہونے کے قدرت کاملہ نہیں رکھتا لیکن خدا مجھے کہتا ہے کہ میں فلاں کام اس اس طرح پر کروں گا۔اور وہ کام انسانی طاقت سے اس طرح پر نہیں ہو سکتا اور اس کے رستہ میں ہزاروں روکیں حائل ہوتی ہیں مگر پھر بھی وہ اسی طرح ہو جاتا ہے جس طرح خدا فرماتا ہے۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ سمیع ہے اور اپنے بندوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے۔کیونکہ میں خدا سے ایسے 251