ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 242 of 255

ہمارا خدا — Page 242

بچوں اور نو جوانوں کے دماغوں کو کمیونزم کے اثر سے پوری طرح متاثر کرنے کے لئے یہ تدبیر اختیار کی ہے کہ اپنے سکولوں اور درسگاہوں میں مذہبی تعلیم کو بالکل ہی اُڑا دیا ہے تا کہ کوئی بچہ ایسے خیالات سے متاثر نہ ہو سکے جو کسی رنگ میں بھی اشتراکیت کے اُصول کے خلاف ہوں۔اور اس طرح نتیجہ ملک میں دہریت کا دور دورہ شروع ہو گیا ہے مگر یہ دہریت کمیونزم کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس کے گردو پیش کے حالات کا ایک طبعی نتیجہ ہے اور بہر حال فی ذاتہ کمیونزم کے اندر کوئی ایسی بات نہیں جو ہستی باری تعالیٰ کے خلاف براہ راست دلیل کا رنگ رکھتی ہو۔بیشک موجودہ اشتراکیت کا نظام اپنی کئی اصولی باتوں اور کئی تفصیلات میں معروف مذاہب کی تعلیم کے خلاف ہے اور عقلی طور پر بھی اس کے خمیر میں کئی ایسے ضرر رساں عناصر پائے جاتے ہیں جو گوفی الحال نہیں مگر چند نسلوں کے بعد اپنی بھیانک خرابیوں کو برملا ظاہر کرنا شروع کر دینگے مگر بہر حال اشتراکیت کا بنیادی اُصول اقتصادی ہے نہ کہ روحانی یا مذ ہیں۔لہذا اسے دہریت کے ثبوت میں پیش کرنا کسی طرح درست نہیں۔دراصل سینکڑوں سال سے یورپ کا اقتصادی نظام ایسے راستہ پر چل رہا تھا کہ قوموں اور ملکوں کی دولت سمٹ سمٹ کر ایک خاص سرمایہ دار طبقہ کے ہاتھوں میں جمع ہوگئی تھی اور آبادیوں کا بقیہ حصہ غربت و افلاس کے بھنور میں پھنس کر آہستہ آہستہ ایسی حالت کو پہنچ گیا تھا کہ جب تک موجودہ نظام کو کسی دلیرانہ اقدام کے ساتھ بدلا نہ جاتا اس کی زندگی جانوروں سے بہتر نہیں تھی۔اور یہ حالت سب سے زیادہ بھیا نک صورت میں روس میں رونما تھی جہاں زاروں کی استبدادی حکومت اور امیروں کے تعیش نے غریبوں کا گویا گلا گھونٹ رکھا تھا۔پس جیسا کہ ہر لمبے ظالمانہ نظام کا ایک رد عمل ہو ا کرتا ہے جو گویا قائم شدہ نظام کے خلاف بغاوت کا رنگ رکھتا ہے اسی طرح روس کے ملک میں سابقہ ظالمانہ نظام کا رد عمل اشتراکیت کی صورت میں ظاہر ہوا جس نے ملک کے 242