ہمارا خدا — Page 11
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خُدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر ہستی باری تعالیٰ کے متعلق چند ابتدائی تصریحات ایک عرصہ سے میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ اپنے نو جوان عزیزوں اور دوستوں کے لئے ہستی باری تعالیٰ کے متعلق ایک مضمون تحریر کروں جس میں مختصر اور عام فہم طریق پر بعض وہ دلائل بیان کئے جائیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا ایک خالق و مالک خدا ہے جس کے ساتھ تعلق پیدا کرنا ہمارے لئے از بس ضروری ہے اور پھر اس مضمون میں یہ بھی بتایا جائے کہ ہمارے خدا کے یہ یہ صفات ہیں اور اس کے ساتھ تعلق پیدا کرنے میں یہ یہ فوائد ہیں اور نیز یہ کہ اس کے ساتھ کس طرح تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے وغیر ذالک۔مگر آج تک کئی ایک وجوہات سے میں اپنے اس ارادہ کو عملی جامہ نہیں پہنا سکا۔اب چند دن ہوئے کہ ایک عزیز نے (خُدا اُسے حسناتِ دارین سے متمتع فرمائے ) مجھ سے خدا تعالیٰ کے متعلق اپنے رنگ میں بعض سوالات کئے جس سے میری وہ قدیم خواہش میرے دل میں پھر تازہ ہوگئی اور میں نے اس عزیز کے سوالات کو ایک تحریک غیبی سمجھ کر اس مضمون کے شروع کر دینے کا ارادہ کر لیا۔یہ عزیز اب فوت ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ اس سے مغفرت اور فضل اور رحمت کا سلوک فرمائے اُ 11