ہمارا خدا — Page 31
ہے۔یعنی وہ تمہاری تمام حقیقی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے خود تمہارے لئے تمہاری ان ضروریات کو مہیا کرتا ہے بغیر اس کے کہ تم اس سے سوال کرو اور بغیر اس کے کہ تم ان ضروریات کے پورا کرنے کے لئے کسی قسم کی محنت برداشت کرو۔اسلام کہتا ہے کہ تمہارا ایک خدا ہے جو رحیم ہے یعنی وہ تمہاری کوششوں کا بہترین ثمرہ پیدا کرتا ہے اور کسی کوشش کو ضائع نہیں جانے دیتا۔اسلام کہتا ہے کہ تمہارا ایک خدا ہے جو مالک یوم الدین ہے۔یعنی وہ تمہارے اعمال پر جزا سز ا مترتب کرتا ہے اور جب کوئی شخص ٹھیک رستہ پر چلتا ہے تو اُسے بہتر سے بہتر انعام دیتا ہے اور جب وہ غلط راستہ پر چلتا ہے تو اسے اس غلط طریق کے نتائج بھگتنے پڑتے ہیں تا کہ وہ ہوشیار رہے اور غافل نہ ہونے پائے اور تاوہ اپنی زندگی کے اس مقصد کو نہ بھول جائے جو خدا نے اس کے لئے مقرر کیا ہے کیونکہ اس نے ایک دن مر کر خدا کے سامنے کھڑے ہونا ہے۔اسلام کہتا ہے کہ تمہارا ایک خدا ہے جو غفور ہے یعنی جب تم خدا کے رستہ میں کوشش کرتے ہو تو جو لغزشیں اور کمزوریاں تم سے سہواً سر زد ہوتی رہتی ہیں ان پر وہ پردہ ڈالتا رہتا ہے اور تمہاری کوششوں کا خیال رکھتے ہوئے تمہیں ان کمزوریوں کے بداثرات سے بچاتا ہے۔اسلام کہتا ہے کہ تمہارا ایک خدا ہے جو تو اب ہے یعنی جب تم سے کوئی گناہ ہوتا ہے اور پھر تم سچے دل سے اس پر نادم ہوتے ہو اور تمہاری طبیعت ایک دلی تڑپ کے ساتھ غلط راستہ کے ترک کرنے اور ٹھیک راستہ کے اختیار کرنے کی طرف مائل ہوتی ہے اور آئندہ کے لئے تم نیک نیتی کے ساتھ اس گناہ کے اثر کو مٹانے اور نیک اعمال کے بجالانے کا عہد کرتے ہو تو خدا بھی تمہاری مدد کے لئے اترتا ہے اور تمہاری تو بہ کو قبول کر کے تمہارے اس گناہ پر اپنی بخشش کا پردہ ڈال دیتا ہے۔اسلام کہتا ہے کہ تمہارا ایک خدا ہے جو قدیر ہے یعنی کوئی کام جو قدرت کے نام سے موسوم ہوسکتا ہے اس کی طاقت سورة الفاتحه: آیت 4 31