ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 255 of 255

ہمارا خدا — Page 255

آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ گند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اُس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نو را تارنے سے۔تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی“۔(تذکرہ صفحہ 285 286) کیا جماعت احمدیہ کی موجودہ حالت جو آج دنیا کے وسیع میدان میں ایک رینگتی ہوئی چیونٹی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی اور کیا مسلمانوں کی موجودہ کمزوری کہ وہ غیر مسلم طاقتوں کے مقابل پر گویا ایک بیمار انسان“ کے طور پر سمجھے جاتے ہیں اس عظیم الشان مستقبل کی کوئی امید پیدا کرتی ہے؟ اگر نہیں اور ہرگز نہیں تو پھر اگر یہ سب کچھ اسی طرح وقوع میں آگیا جس طرح کہ اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے تو کیا یہ ثابت نہ ہوگا کہ اس دنیا کے اوپر ایک علیم وقدیر خُدا ہے جو اپنے طاقتور ہاتھوں میں قضاء وقدر کی تاروں کو اس طرح تھامے ہوئے ہے جس طرح ایک شاہسوار اس گھوڑے کی باگوں کو تھامتا ہے جسے اُس نے کسی خاص منزل تک پہنچانا ہو۔بس اب میں اپنے ناظرین سے رُخصت ہوتا ہوں اور سلامتی ہو ان پر جو خدا کی بھیجی ہوئی ہدایت کو قبول کرتے ہیں۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ خداوند عالم کا ایک عاجز بندہ خاکسار مرزا بشیر احمد آف قادیان 255