ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 254 of 255

ہمارا خدا — Page 254

آجائے گی۔۔۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا۔اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔‘ ( تذکرۃ الشہادتین صفحہ 64 و65) پھر فرماتے ہیں: وو ” خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا۔اور میرے سلسلہ کو تمام دُنیا میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نو ر اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کامنہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی۔اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔۔۔۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت ڈونگا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سُننے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا“۔اور اسلام کی عالمگیر ترقی کے متعلق جس کی خدمت کے لئے آپ مبعوث ہوئے تھے فرماتے ہیں: اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو کچے خدا کا پتہ لگے گا۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہونگی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا تجلیات الہیہ صفحہ 18-17 - روحانی خزائن جلد نمبر 20 مطبوعہ انگلستان 1984ء 254