ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 253 of 255

ہمارا خدا — Page 253

پہاڑوں پر اُس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں قوموں پر اُس کے تصرفات دکھاؤں۔اور آؤ کہ میں تمہیں حکومتوں پر اس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں دلوں پر اس کے تصرفات دکھاؤں۔پس آؤ اور امتحان کرلو۔(ماخوذ از متفرق کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ ) یہ ایک بہت بڑا دعویٰ ہے، لیکن سوچو کہ اگر یہ دعویٰ ثابت ہو جائے تو کیا دہریت قائم رہ سکتی ہے؟ مگر مجھے اسی ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جس کے سامنے میں نے ایک دن مر کر کھڑا ہونا ہے کہ جیسا کہ میں انشاء اللہ کتاب کے دوسرے حصہ میں تفصیل کے ساتھ ثابت کرونگا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سُنت اللہ کے مطابق یہ سب باتیں کر کے دکھا دیں اور آپ کی زبان پر خدا کی طرف سے جاری کی ہوئی باتیں اب بھی اس طرح پوری ہو رہی ہیں جس طرح کہ ایک زور دار بارش کے قطرے آسمان سے گرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اور کئی باتیں آئندہ پوری ہونے والی ہیں۔مثلاً اپنے خداداد مشن کی ترقی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام بڑی تحدی کے ساتھ فرماتے ہیں: ”اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رُو سے سب پر اُن کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دُنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا۔اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامر اور کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت تفصیل کے لئے دیکھو حضرت مسیح موعود کی تصنیف ”حقیقۃ الوی اور نزول مسیح ، وغیرہ 253