ہمارا خدا — Page 252
مكم کاموں کے متعلق دُعا مانگتا ہوں جو ظاہر میں بالکل انہو نے نظر آتے ہیں مگر خدا میری دُعا سے ان کاموں کو پورا کر دیتا ہے۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ نصیر ہے کیونکہ جب اس کے نیک بندے چاروں طرف سے مصائب اور عداوت کی آگ میں گھر جاتے ہیں تو وہ اپنی نصرت سے خود اُن کے لئے مخلصی کا رستہ کھولتا ہے۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ خالق ہے کیونکہ میں بوجہ بشر ہونے کے خلق کی طاقت نہیں رکھتا مگر وہ میرے ذریعہ اپنی خالقیت کے جلوے دکھاتا ہے جیسا کہ اس نے بغیر کسی مادہ کے اور بغیر کسی آلہ کے میرے گرتے پر اپنی روشنائی کے چھینٹے ڈالے۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ مسلم ہے اور اپنے خاص بندوں سے محبت اور شفقت کا کلام کرتا ہے جیسا کہ اُس نے مجھ سے کیا۔آؤ اور اس کا امتحان کر لو۔میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ رب العالمین ہے اور کوئی چیز اس کی ربوبیت سے باہر نہیں۔کیونکہ جب وہ کسی چیز کی ربوبیت کو چھوڑتا ہے تو پھر وہ چیز خواہ وہ کوئی ہو قائم نہیں رہ سکتی۔آؤ اور اس کا امتحان کرلو۔پھر میں تمہیں دکھاتا ہوں کہ خُدا ہے اور وہ مالک ہے۔کیونکہ مخلوقات میں سے کوئی چیز اس کی حکم عدولی نہیں کر سکتی۔اور وہ جس چیز پر جو تصرف بھی کرنا چاہے کر سکتا ہے۔پس آؤ کہ میں تمہیں آسمان پر اس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں زمین پر اس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں ہوا پر اس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں پانیوں پر اُس کے تصرفات دکھاؤں اور آؤ کہ میں تمہیں 252