ہمارا خدا — Page 214
نہیں ہوگا کہ چھت کے گرنے کے وقت اچھا آدمی بچ جائے اور بدکردار مر جائے۔بلکہ اگر چھت ایسے طور پر گرے گی کہ اس کے نیچے آنے والے بیچ نہ سکیں تو دونوں مریں گے اور اگر قانون نیچر کے ماتحت بیچنے کی کوئی صورت ہوگی تو دونوں بچ جائیں گے اسی طرح اگر کوئی نیک اور متقی آدمی غرقاب پانی میں داخل ہو جاتا ہے اور وہ تیرنا نہیں جانتا تو اس کی نیکی اُسے ڈوبنے سے نہیں بچا سکے گی کیونکہ اس کی نیکی قانون شریعت کے دائرہ سے تعلق رکھتی ہے مگر یہاں قانون نیچر کا دائرہ عمل ہے جسے عام حالات میں قانونِ شریعت کی کوئی پاسداری ملحوظ نہیں۔خلاصہ کلام یہ کہ قاعدہ یہی ہے کہ قانونِ شریعت کے دائرہ کی نیکی یا بدی صرف شرعی جزا سزا میں اثر رکھتی ہے اور قانون نیچر کی جزا سزا کے وقت اس کا کوئی وزن نہیں۔اور اسی طرح قانون نیچر کی اطاعت یا نافرمانی صرف نیچر کے جزا سزا میں اثر رکھتی ہے اور قانونِ شریعت کی جزاء سزا کے وقت اس کا کوئی وزن نہیں۔پس ایک دہریہ کا اپنے عقیدہ کی تائید میں یہ کہنا بالکل فضول اور باطل ہے کہ مثلاً فلاں شخص جو بڑا نیک اور شریف آدمی تھا اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے وہ دریا پر نہانے گیا اور اچانک ڈوب کر مر گیا۔حالانکہ اُسی وقت ایک آوارہ مزاج آدمی بھی دریا پر نہا رہا تھا مگر وہ صحیح سلامت گھر واپس آ گیا۔یا فلاں لڑکی جو نہایت پاکباز اور خوش اخلاق تھی وہ اپنی شادی کے دوسرے دن ہی آگ لگ جانے سے ہلاک ہوگئی۔حالانکہ ایک دوسری لڑکی جو سخت بد اخلاق اور بدچلن تھی اور اس کی شادی بھی اسی دن ہوئی تھی مزے سے زندگی گزار رہی ہے۔یا فلاں بچہ جو نہایت بھولا بھالا اور نیک سیرت تھا چھت کے نیچے دب جانے سے مر گیا حالانکہ اسی وقت اس کے قریب ایک شریر اور گندہ لڑکا بھی کھیل رہا تھا جو چھت کے گرنے سے تھوڑی دیر پہلے کمرہ سے نکل گیا تھا اور اس پر کوئی مصیبت نہیں آئی وغیرہ وغیرہ۔پس ایسی مثالیں دیکر کہا جاتا ہے کہ ثابت ہوا کہ ہمارے اوپر کوئی 214