ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 191 of 255

ہمارا خدا — Page 191

دوسرے حالات برابر ہوں تو جتنا بھی کوئی شخص اپنے ایمان و عرفان میں ترقی یافتہ ہوگا اتنا ہی وہ زیادہ گناہ سے پاک نظر آئے گا۔الغرض یہ ایک بین حقیقت ہے جس سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا اور جس کی صداقت پر ہر زمانہ میں مہر تصدیق لگتی چلی آئی ہے کہ خدا پر ایمان لانا بشرطیکہ اس ایمان میں کچھ بھی حقیقت ہو دُنیا میں بدی کے سدِ باب کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔وهو المراد۔یہ بحث بہت مفصل طور پر بیان کی جاسکتی ہے لیکن اب چونکہ میں نے اس حصہ مضمون کو چند صفحات میں ختم کرنا ہے اس لئے اسی مختصر بیان پر اکتفا کرتا ہوں۔خُدا کا عقیدہ نیکی کی طرف رغبت پیدا کرتا ہے تیسرا بڑا فائدہ جو ایمان باللہ سے دُنیا کو حاصل ہوسکتا ہے یہ ہے کہ خدا کا عقیدہ نیکی کی طرف رغبت پیدا کرتا ہے اور اس بات کو اسی قسم کے دلائل سے ثابت کیا جاسکتا ہے جو مندرجہ بالا بیان میں مختصر امذ کو ر ہوئے ہیں۔اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی عقلمند اس سے انکار کر سکے لیکن اختصار کے خیال سے میں اس جگہ اس بحث کو صرف اسی قدر را شارہ پر اکتفا کرتے ہوئے چھوڑتا ہوں۔خُدا کا عقیدہ حقائق الاشیاء کی تحقیق میں محمد ہے چوتھا بڑا فائدہ جو ایمان باللہ سے دنیا کو حاصل ہوتا ہے یہ ہے کہ خدا کا عقیدہ حقائق الاشیاء کی تحقیق میں بہت ممد و معاون ہے۔ظاہر ہے کہ جو شخص اس دُنیا کو بغیر کسی خالق و مالک ہستی کے یقین کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ یہ دُنیا محض کسی اتفاق کا نتیجہ ہے یا یہ خیال کرتا ہے کہ کسی ابتدائی سادہ اور ادنیٰ حالت سے جس کے آغاز کے متعلق کچھ نہیں 191