ہمارا خدا — Page 62
قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا اكْفَرَهُ۔یعنی کیا تم خدا کی ہستی کے متعلق شک کرتے ہو؟ وہ خدا جو زمین و آسمان کو نیست سے ہست میں لانے والا ہے۔یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدلنے میں اور اُن جہازوں میں جولوگوں کے نفع کی چیزیں اُٹھائے ہوئے سمندر کے اندر چلتے پھرتے ہیں اور اُس پانی میں جو خدا اوپر سے اُتارتا ہے اور جس کے ذریعہ سے وہ مردہ زمین کو زندہ کرتا اور جاندار چیزوں کو زمین میں پھیلاتا ہے اور ہواؤں کے چلنے میں اور اُن بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان مسحر ہیں خدا کی طرف سے نشان ہیں اُن لوگوں کے لئے جو سوچتے ہیں۔اور خود تمہارے اپنے نفسوں میں بھی خدائی نشان موجود ہیں مگر تم دیکھو بھی۔کیا لوگ اس آسمان کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھتے جو ان کے سروں کے اُوپر ہے ہم نے اُسے کس طرح بنایا ہے اور پھر کس طرح اُسے مختلف اجرام سے مزین کیا ہے اور اُس میں کوئی رخنہ نہیں ہے اور پھر ہم نے کس طرح زمین کو ( باوجود اُس کے گول ہونے کے ) پھیلا رکھا ہے اور اُس میں پہاڑ کھڑے کئے ہیں اور اس میں ہر قسم کی بارونق چیزوں کے جوڑے پیدا کئے ہیں۔یہ نظارہ اس لئے ہے کہ تا غور کرنے والے بندوں کی آنکھیں کھلیں اور وہ اپنے بھولے ہوئے خدا کو پھر یا د میں لے آئیں۔اور پھر یہ بھی دیکھو کہ ہر چیز خواہ وہ آسمان میں ہے یا زمین میں ہے اللہ تعالیٰ کے سامنے اطاعت کا سجدہ بجالا رہی ہے اور اس قانون سے باہر نہیں جاسکتی جو خدا نے اس کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔اور ہر چیز اپنے اپنے دائرہ میں الگ الگ چل رہی ہے اور دوسری چیزوں سے ل سورة عبس: آیت 18 62