ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 241 of 255

ہمارا خدا — Page 241

کمیونزم اور خُدا کا عقیدہ اس مضمون کو ختم کرنے سے قبل کمیونزم یعنی روس کے موجودہ اشتراکی نظام کے متعلق بھی کچھ بیان کرنا ضروری ہے کیونکہ بعض لوگ اس نظام کو بھی دہریت کی ایک شاخ اور ہستی باری تعالیٰ کے انکاری ثبوتوں میں سے ایک ثبوت قرار دیتے ہیں۔حالانکہ غور کیا جائے تو یہ اشتراکی نظام ایک محض اقتصادی نظام ہے، جسے حقیقۂ خدا کے موجود ہونے یا نہ ہونے کے سوال کے ساتھ کوئی طبعی تعلق نہیں ہے۔مگر جس طرح مسئلہ ارتقاء کو بعض جلد باز لوگوں نے ہستی باری تعالیٰ کے خلاف قرار دے لیا تھا اسی طرح کمیونزم کو بھی بعض کو تہ اندیش لوگ خدا کی ہستی کے خلاف سمجھنے لگ گئے ہیں۔حالانکہ قطع نظر اس کے کہ کمیونزم کے اُصول درست ہیں یا غلط یا کس حد تک درست ہیں اور کس حد تک غلط اُسے ہستی باری تعالیٰ کے سوال کے ساتھ کوئی طبعی جوڑ نہیں ہے بلکہ وہ محض ایک اقتصادی نظام ہے جس کے ذریعہ روس نے ذرائع آمد و پیداوار کو حکومت کے ہاتھ میں لے کر بزعم خود اپنے ملک کی دولت منصفانہ رنگ میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔اور گو اُس نے اس کوشش میں ٹھوکر کھائی ہے جس کا ضرر رساں اثر مخفی صورت میں تو اب بھی محسوس ہو رہا ہے، جس کی اشترا کی نظام میں آئے دن کی تبدیلیاں شاہد ہیں مگر ظاہراً اور بدیہی طور پر اس کا ضرر رساں اثر چند نسلوں کے بعد ظاہر ہوگا کیونکہ ایسے وسیع نظاموں کا اثر فوری طور پر نظر نہیں آیا کرتا۔مگر بہر حال وہ ایک محض اقتصادی نظام ہے جسے وجود باری تعالیٰ کے سوال کے ساتھ کوئی تعلق نہیں مگر چونکہ اس نظام نے ملک کے موجودہ نظاموں کو تو ڑ کر اپنی جگہ بنائی ہے اور موجودہ نظاموں میں وہ نظام بھی شامل ہیں جو مختلف مذاہب کی طرف منسوب ہوتے ہیں اس لئے اس نظام کا بظاہر مذاہب کی تعلیم کے ساتھ ٹکراؤ پیدا ہو گیا ہے۔اب کراؤ کی دور امام موسی کمیونزم کے لیڈروں نے روس کے ہوئی ہے 241