ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 42 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 42

حضرت خلیفہ المسیح الثالث (رحمہ اللہ تعالیٰ) سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ ناصر صاحبہ بیان فرماتی ہیں:۔بحیثیت بیوی میں دل کی گہرائی سے اس بات کی گواہی اپنے ذاتی تجربہ کی روشنی میں دیتی ہوں کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اپنے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر بھر پور عمل فرمایا۔بسا اوقات میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ازواج کے ساتھ حسن سلوک کا کوئی واقعہ پڑھتی ہوں تو معا اس سے ملتا جلتا واقعہ مجھے حضور کی محبت و شفقت کا یاد آ جاتا ہے۔(ماہنامہ مصباح جون، جولائی 2008ء صفحہ 289) خوبیوں کی قدر دانی جب خاوند اتنا خیال رکھنے والا تھا تو اللہ تعالیٰ نے بیوی بھی فدائی اور جا نثار عطا فرمائی۔حضور سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ”حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ میں خدا داد فراست تھی۔علم سے شغف تھا۔میں سمجھتا ہوں ! تاثر ہے میرا! کہ میری حفاظت کے لئے اپنا یہ طریق بنالیا تھا کہ جب تک میں سو نہ جاؤں رات کو آپ نہیں سوتی تھیں کتاب پڑھتی رہتی تھیں اور جب میں اپنی بہتی بجھا کر لیٹ جاتا تو پھر دومنٹ کے بعد بتی بجھا کر لیٹ جاتی تھیں۔حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی وفات پر حضور نے حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کے اوصاف 42