ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 41 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 41

لئے بہت بڑی ضخیم کتاب کی ضرورت ہے۔میں مختصر ا ہی بیان کروں گی۔خود بیوی کے ایک ایک عزیز کا پوچھیں گے۔ان کی خوشی و غمی میں پورے اہتمام اور انہماک سے حصہ لیں گے۔بیویوں کے ضرورتمند عزیزوں کا اتنا خیال کہ بعض اوقات بیویوں کو اس بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے کہ میرے فلاں کو تکلیف تھی تم نے مجھے کیوں نہ بتایا( بیوی کے عزیز کو آپ نے کبھی بیوی کا عزیز نہیں سمجھا اور نہ کبھی یہ فرمایا کہ تمہارے فلاں عزیز بلکہ ہمیشہ میرا فلاں عزیز فرمایا کرتے ہیں) اور پھر ان کی ضروریات کو اس طرح پورا کرتے ہیں کہ بڑے سے بڑا فیاض بھی حضور کی فیاضی اور دریا دلی کے سامنے بیچ ہو کر رہ جاتا ہے۔اس قدر محبت و پیار اور فیاضانہ سلوک کرنے کے بعد کیا مجال جو کبھی آپ نے کبھی اشارہ یا کنایہ اپنے اس رویہ کا ذکر بھی کیا ہو۔اب میاں بیوی کا معاملہ واحد ہوتا ہے۔کبھی تخلیے میں بھی انسان بے تکلفی میں اظہار کر دیتا ہے۔نہیں ہرگز نہیں۔اس قدر لمبا عرصہ گزارنے پر بھی مجھے کبھی کوئی ایسی مثال ڈھونڈے نہیں ملی۔(ماہنامہ خالد جون، جولائی 2008 صفحہ 131 تا 136) 41