ہمارا گھر ہماری جنت — Page 34
محبت والاسلوک حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب کے بارہ میں ذکر ملتا ہے کہ:۔حضرت پیر صاحب کا بھی اپنے گھر والوں ، خاص کر اپنی اہلیہ سے بہت ہی محبت والا سلوک تھا۔حضرت پیر صاحب گھر کے کام کاج اکثر خود کیا کرتے تھے۔آپ خود ہی گھر میں جھاڑو دے دیا کرتے تھے اور خود ہی برتن بھی دھو لیتے تھے۔دوسری اہلیہ چونکہ بہت چھوٹی تھیں اس لئے بعض دفعہ کھانا بنانا بھول جاتی تھیں۔لیکن صاحبزادہ صاحب کا رویہ ان سے بہت ہی اچھا ہوتا تھا۔جب کبھی بھی ایسا ہوا کہ کھانا بنانا بھول گئیں تو رونے لگ جاتیں، اس پر پیر صاحب ان کو تسلی دیتے اور فرماتے ”میں نے بند لا کر کھا لیا ہے اگر تمہیں بھوک لگی ہے تو لا دیتا ہوں“۔( حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب صفحہ 29 شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان) اولاد سے حسن سلوک حضرت ملک مولا بخش صاحب نے 1900ء میں بیعت کی۔آپ کے بارہ میں ملک سعید احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ ملک صاحب اپنے بچوں کے مطالبات پورا کرنے بلکہ کھانے، پینے اور پہننے میں بہت زیادہ خیال رکھتے تھے اور اپنے سے اچھا پہناتے اور کھلاتے تھے۔آخرِ مُوا أَوْلَادَكُمْ کے مطابق نہایت عزت سے ہمارے ساتھ گفتگو کرتے اور ہمیشہ ہمارے لئے ” آپ کا لفظ استعمال کرتے اور اس میں ذرا ہچکچاہٹ محسوس نہ کرتے۔دوسری طرف غناء کا یہ حال تھا کہ ہم سے کچھ مطالبہ کرنے کو نا مناسب سمجھتے تھے۔اصحاب احمد جلد اوّل صفحہ 65) 34