ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 10 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 10

کہ ابوزرعہ نے ام زرعہ کو طلاق دے دی تھی۔میں تمہیں طلاق ہرگز نہ دوں گا۔(بخاری کتاب النکاح باب حسن المعاشرة مع الاهل) جنگی کرتب دکھانا ایک عید کے موقع پر اہل حبشہ مسجد نبوی کے وسیع دالان میں جنگی کرتب دکھا رہے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ کیا تم بھی یہ کرتب دیکھنا پسند کروگی اور پھر ان کی خواہش پر انہیں اپنے پیچھے کھڑا کر لیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں دیر تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑی رہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر ٹھوڑی رکھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کے ساتھ رخسار ملا کر یہ کھیل دیکھتی رہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرا بوجھ سہارے کھڑے رہے۔یہاں تک کہ میں خود تھک گئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے اچھا کافی ہے۔حضرت صفیہؓ کی گواہی (بخاری کتاب العیدین باب الحراب ولدارق) حضرت صفیہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے تھیں ان کا بیان ہے کہ چونکہ جنگ خیبر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ میرے باپ اور شوہر مارے گئے تھے اس لئے میرے دل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے انتہائی نفرت تھی۔مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ ایسا سلوک فرمایا کہ میرے دل کی سب کدورت جاتی رہی۔حضرت صفیہ بیان فرماتی ہیں کہ خیبر سے ہم رات کے وقت چلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی سواری کے پیچھے بٹھا لیا مجھے اونگھ آگئی اور سر پالان کی لکڑی سے جاٹکرا یا۔حضور صلی 10