ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 35 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 35

شکر گزار بیوی حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی کے بارہ میں ذکر ملتا ہے کہ :۔منشی صاحب کی شادی محترمہ رانی صاحب دختر شمس الدین صاحب قوم شیخ سکنہ سیالکوٹ شہر سے اندازاً1887ء میں ہوئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب 1904ء میں سیالکوٹ تشریف لے گئے تو موصوفہ کو حضور کی زیارت کا موقع ملا۔جب منشی صاحب ستمبر 1900ء میں قادیان سے بیعت کر کے واپس سیالکوٹ پہنچے تھے تو اسی وقت ان کی بیعت کا بھی خط لکھوا دیا تھا۔آپ خاوند کی بہت فرمانبردار تھیں بلکہ بوقت وفات انہوں نے بچوں کو بھی وصیت کی کہ اپنے والد کا خاص خیال رکھنا اور اس نعمت کی قدر کرنا، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ وہ کیا ہیں لیکن میں ان کی قدر پہچانتی ہوں۔اہل بیت سے قابل تحسین سلوک حضرت سیٹھ شیخ حسن صاحب کے بارہ میں تحریر ہے کہ :۔اصحاب احمد جلد اوّل صفحہ 197) آپ کی اہلی زندگی بہت ہی پرسکون تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو پوتے اور پڑنوا سے تک ولا دیکھنے کا موقعہ نصیب کیا۔آپ کا سلوک اپنے اہل بیت سے قابل تحسین تھا۔ان کا ہر طرح خیال رکھتے حتی کہ اگر رات کو گھر میں کبھی دیر سے آنا ہوتا تو انہیں بیدار کر کے کسی کام کی تکلیف نہ دیتے۔( اصحاب احمد جلد اوّل صفحہ 212) 35