ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 32 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 32

پھر ایک جگہ آپ اپنی ڈائری میں بیگم صاحبہ کے بارے میں لکھتے ہیں:۔پھر صورت کے لحاظ سے۔۔۔۔اور روحانی لحاظ سے بھی حالت معزز ہے اور سیرت کے لحاظ سے کس باپ کی بیٹی ہیں۔بس نہایت پیارا انداز اور عجیب دلکش طبیعت ہے۔محبت کرنے والی بیوی ہیں پھر مجھ کو کیوں نہ محبوب ہوں۔“ نور کا ٹکڑا (اصحاب احمد جلد دوم صفحہ 253) حضرت نواب عبداللہ خان صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔اب میں یہاں آکر اپنی بیوی حضرت دخت کرام امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کا ذکر نہ کروں تو نہایت ناشکری اور ظلم ہوگا۔یہ نور کا ٹکڑا حضرت مسیح موعود کا جگر گوشہ جو کہ میرے پہلو کی زینت بنا ہوا ہے۔کس خدمت اور کس نیکی کے عوض مجھے حاصل ہوا ہے۔اس بات کو سوچ کر میں ورطۂ حیرت و استعجاب میں پڑ جاتا ہوں۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے اس انعام کو دے کر مجھے زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچادیا۔اس مہر و وفا کی مجسم نے جب میری بیماری کی اطلاع راولپنڈی میں پائی تو نہایت درجہ پریشانی کی حالت میں فور الاہور پہنچیں۔یہ میری بیماری کی پہلی رات تھی اور ساری رات موٹر پر ان کو رہنا پڑا۔صبح چار بجے کے قریب لاہور پہنچیں۔۔۔پھر اس قدر تند ہی اور جانفشانی سے میری خدمت میں لگ گئیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ کوئی دوسری عورت اس قدر محبت اور پیار کے جذبہ سے اپنے خاوند کی خدمت کر سکتی ہو۔۔۔۔۔۔ان ایام میں ملازموں کے علاوہ عزیز رشتہ دار میری خدمت میں لگے ہوئے تھے۔میں اس بیماری میں اپنے آپ کو اس قدر خوش نصیب اور خوش بخت لوگوں میں متصور کرتا تھا جس کا آپ لوگ اندازہ ہی نہیں کر سکتے۔(حضرت نواب عبداللہ خان صاحب شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان صفحہ 16-15) 32