ہمارا گھر ہماری جنت — Page 14
واقعات صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لئے تیار رہتے تھے۔انہوں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر عمل کو اپنی زندگی کا لائحہ عمل بنایا ہوا تھا، اسی لئے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بارے میں فرماتے تھے۔میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی بھی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے۔صحابہ کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عائلی زندگی کے نمونوں کو بھی اپنے گھروں میں قائم کیا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں ان کے گھر جنت نظیر معاشرہ کی مثال بن گئے تھے جس کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:۔جنتی خاتون حضرت اُم ایمن کا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں بلند رتبہ اور بڑی قدر ومنزلت تھی۔ان کے فضائل میں یہ بات کافی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق فرمائی کہ جو جنتی خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہے وہ ام ایمن سے شادی کر لے چنانچہ حضرت زید بن حارثہؓ نے ان سے شادی کر لی با وجود یہ کہ آپ کی زبان میں لکنت تھی۔الطبقات ابن سعد جلد 8 صفحہ 362 باب تسمية النساء المسلمات البايعات) اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ خواہ بیوی میں کوئی ظاہری و جسمانی نقص ہی کیوں نہ ہو خاوند کو دین اور سیرت کے پہلو کو مقدم رکھنا چاہیے اور جنسی خوشی زندگی بسر کرنے کے لئے کوشاں رہنا چاہیے۔صبر ورضا کی رات حضرت ام سلیم بنت ملحان نے اسلام قبول کر لیا لیکن آپ کے شوہر مالک بن نصر نے 14