ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 119 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 119

ہمارا آقا ع 119 قبیلے والوں کو یہ سیدھی سی بات سمجھ میں آگئی اور انہوں نے بنی بیاضہ کو کہلا بھیجا کہ " بچوں کو بے شک مار ڈالو، ہم ملک نہیں چھوڑیں گے 66 جب بنی نضیر اور بنو قریضہ کا جواب بنی بیاضہ کے پاس پہنچا تو ظالم عمر و بن نعمان نے اُن کے بے گناہ بچوں کو پکڑا اور سب کو نہایت بے رحمی کے ساتھ ذبح کر ڈالا۔اس پر دونوں فریقوں میں بڑی زبر دست اور خوں ریز جنگ ہوئی جس میں ہزاروں کھیت رہے۔(9) شرارت اور بیہودگی اُن کی رگ رگ میں بھری ہوئی تھی جس کا مظاہر و ہر موقع پر ہوتا رہتا تھا۔بڑے بڑے ہولناک فتنے اُن کی شرارت سے پیدا ہوتے رہتے تھے۔مگر وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتے تھے۔مثلاً ایک واقعہ سنیے:۔حاطب بن قیس ایک شخص تھا۔اُس کے پاس بنی تعلیہ کا ایک آدمی مہمان آیا۔حاطب اپنے مہمان کو لے کر ایک بازار میں گیا جس کا نام سوق ینی قیطاع تھا۔وہاں اُس وقت ایک بڑا شریر اور فسادی شخص پھر رہا تھا۔یزید بن حارث اس کا نام تھا۔