ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 89 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 89

ہمارا آقا ع 89 نہایت ذوق وشوق سے چادر کے کونوں کو پکڑ کر اوپر اٹھایا۔نو جوان ثالث نے فرمایا: ”ابھی اور ، ابھی اور “ اور سرداران قریش چادر اوپر اٹھاتے رہے۔جب چادر دیوار کے اُس مقام تک پہنچ گئی۔جہاں پتھر کو نصب کرنا تھا۔تو ہونے والے رحمۃ اللعالمین ﷺ نے اپنے دست مبارک سے پتھر کو اٹھایا اور اُس کی جگہ پر رکھ دیا۔اس طرح اس نوجوان کی دور اندیشی عقلمندی اور صلح کل پالیسی کی بدولت ایک منٹ میں اُس عظیم الشان فتنہ کی آگ بجھ گئی ، جس کی لپیٹ سے سارا مکہ بھسم ہو کر رہ جاتا۔کعبہ کی دیوار میں اُسی طرح کھڑی رہتیں اور حجر اسود بھی اُسی طرح زمین پر پڑا رہتا۔مگر مکہ کا ایک آدمی بھی زندہ نہ بچتا۔یہ تھا میرے آقا ﷺ کا سب سے پہلا پبلک فیصلہ۔