ہمارا آقا ﷺ — Page 75
ہمارا آقا ع 75 ہوا بڑے نفع سے۔اب آپ کو آگے جانے کی کیا ضرورت تھی ؟ لہذا و ہیں سے واپس لوٹ آئے۔پائی پائی کا حساب خدیجہ کو سمجھایا اور اپنا معاوضہ لے کر گھر چلے گئے۔میسرہ غلام سے خدیجہ نے پوچھا کہ " کہو سفر میں کیسی گذری اور تیرے ساتھ ہاشمی نو جوان کا سلوک کیسا رہا؟“ غلام نے جواب دیا ”میری مالکہ ! یہ تو بڑا ہی عجیب و غریب انسان ثابت ہوا۔اتنا خوش گفتار ایسا با اخلاق ، اس درجہ راستباز اور اس قدر دیانتدار نو جوان میں نے آج تک نہیں دیکھا۔میرے ساتھ اس کا سلوک بالکل بھائیوں جیسا رہا۔بجائے اس کے کہ میں اُس کی خدمت کرتا ، الٹا وہی میرے کام کر دیا کرتا تھا۔غرض آدمی کا ہے کو ہے۔بنا بنایا فرشتہ ہے!“