ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 69 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 69

ہمارا آقا ع 69 رہا۔سب کچھ طاق نسیاں پر رکھ دیا گیا۔بات لوگوں کو بھول گئی اور مدتوں بھولی رہی۔جب حرب تجار میں بہت سے لوگ لڑ کر کٹ مرے تو پھر باسی کڑھی میں ابال آیا اور قریش کے بعض معززین نے چاہا کہ حلف الفضول کو دوبارہ زندہ کیا جائے اور نئے سرے سے مظلوم کی حمایت اور کمزور کی امانت پر لوگوں سے حلف لیے جائیں۔اس تجویز کو پیش کرنے والے زبیر بن عبد المطلب تھے۔مکہ میں عبد اللہ بن جدعان اُس وقت سب سے زیادہ بوڑھا، سب سے زیادہ بزرگ اور سب سے زیادہ معزز مانا جاتا تھا۔اسی کے مکان پر قریش کے سرداروں کا یہ تاریخی اجتماع ہوا۔جلسہ میں بنی ہاشم بنی عبدالمطلب ، بنی اسد، بنی زہرہ اور بنی تیم شریک تھے۔بڑی پُر جوش اور ولولہ انگیز تقریروں کے بعد سب حاضرین نے حلف اٹھایا کہ آئندہ ہم ظالم کو ظلم سے روکیں گے اور حقدار کو اس کا حق ولا ئیں گے اور مظلوم کی اعانت کریں گے۔بڑے بوڑھوں اور قوم کے سرداروں کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا بھی اس جلسہ میں موجود تھا اور اُس نے بھی حلف اٹھایا۔مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات نکلا۔یعنی جو حشر پہلے جلسہ کا