ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 68 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 68

ہمارا آقا ع 68 اور با اقتدار سردار جن کے نام فضیل بن حارث، فضیل بن وداعہ اور مفضل بن فضالہ وغیرہ تھے۔ایک جگہ جمع ہوئے اور باہم ایک معاہدہ کیا ، جس میں اس بات پر حلف اٹھائے کہ آج سے یہ سفا کی، ظلم اور زیادتی بند کی جائے۔جو شخص اپنے سے کمزور پر ظلم کرے اُسے طاقت سے روک دیا جائے ، جو مظلوم ہو اُس کی مدد کی جائے ، جس کا حق نا حق چھینا گیا ہو اس کا حق دلوایا جائے ، جو شخص لوگوں پر ظلم وستم کرتا ہوا سے مکہ سے نکال دیا جائے۔چونکہ ان حلف اٹھانے والوں میں اکثر کا نام فضل پر تھا اس لیے اس واقعہ کا نام خَلْفَ الْفُضُول رکھا گیا اور یہ تاریخ میں اسی نام سے مشہور ہے۔چونکہ اس معاہدہ میں مکہ کے تمام بڑے بڑے سردار شریک تھے اور اُنہوں نے بڑے جوش کے ساتھ حلف اٹھائے تھے، اس لئے شہر کے مظلوم اور بیکس اور کمزور لوگوں کو تو قع ہو گئی کہ اب ہمیں زبر دستوں کے چنگل سے نجات مل جائے گی۔لیکن عرب کی حالت اتنی گندی اور اس قدر خراب ہو چکی تھی اور طبیعتیں اتنی پست اور ذہنی ہیں ایسی مسخ ہو چکی تھیں کہ یہ معاہدہ پانی کا بلبلہ ثابت ہوا اور تھوڑے دنوں بعد نہ کسی کو معاہدہ یاد رہا، نہا اپنے حلف کا خیال