ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 67 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 67

ہمارا آقاعل الله 67 (22) نوجوان کا حلف اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب قوم کے لوگ ظلم و جبر اور قتل و غارت کرتے کرتے تھک جاتے ہیں تو پھر انہی میں سے بعض ایسے اشخاص پیدا ہو جاتے ہیں جو ظلم کو روکنا اور قتل غارت کو بند کرنا چاہتے ہیں، تا کہ دنیا کو کچھ آرام وسکون میسر آئے۔بالکل یہی حال عرب کا ہوا۔وہ لوگ صدیوں اس حال میں مبتلا رہے کہ دوسروں کا مال مار لیتے۔کمزور کا حق دبا لیتے اور قتل و غارت کر کے اپنا پیٹ بھر لیتے۔جب یہ حالت انتہا کو پہنچ گئی تو پھر انہی میں سے بعض نیک دل اور شریف طبع لوگوں کو خیال آیا کہ یہ تو بڑا غضب ہے۔پوری قوم تباہی اور ہلاکت کے گڑھے میں گری جارہی ہے۔جس کی لاٹھی اُس کی بھینس والا معاملہ ہورہا ہے۔قوی ضعیف کو کھائے جارہا ہے اور کمزور طاقتور کے نیچے دیا ہوا ہے۔آپس کی آئے دن کی خانہ جنگیوں اور لوٹ مار سے سینکڑوں گھرانے بتا د ہو گئے اور ہزاروں بچے یتیم ہو کے رہ گئے ہیں۔اس طرح تو ایک دن سارا ملک تباہ ہو جائے گا۔لاؤ کوئی ایسی تد بیر کریں کہ لوگوں کو اس ظلم و زیادتی اور جبر وسختی کی زندگی سے امن ملے۔چنانچہ بعض ذی اثر