ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 33 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 33

ہمارا آقا ع 33 لا چاری پر بت سے بھاری قبیلے میں آخر عزت بھی تو رکھنی ہی ہے“ میاں بیوی کی اس گفتگو کے بعد حلیمہ آمنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی۔” میں آپ کے بچے کو لینے آئی ہوں۔اگر آپ دے دیں تو لے جاؤں آمنہ نے جواب دیا:۔”ہاں لے جاؤ ، مگر میں تمہاری خدمت کا معاوضہ کہاں سے دوں گی ؟ کیونکہ نہ بچے کا باپ زندہ ہے اور نہ میں امیر ہوں۔" علیمہ نے کہا : ” میں اس خیال سے نہیں آئی صرف بچے کو لینے آئی ہوں۔“ ماں بولی: - " تمہارا شکر یہ الیکن آخر ہر شخص بدلہ کی امید میں ہی دوسرے کا کام کرتا ہے“ حلیمہ نے جواب دیا ” نہیں مجھے بدلہ اور معاوضہ کی خواہش نہیں میں صرف بچہ چاہتی ہوں“ یہ کہہ کر نہا یت اصرار سے بچے کو لے گئی۔حلیمہ ! تجھے کیا خبر تھی کہ جس غریب اور یتیم بچہ کو تو لے جارہی ہے۔وہ تیرے لئے مکہ کے تمام امیر کبیر بچوں سے زیادہ خوش نصیب ثابت ہوگا حلیمہ خود کہتی ہے کہ محمد علے کو لے جاتے ہی ہماری تنگدستی ،غربت اور مفلوک الحالی ، آرام د وراحت اور خوش حالی سے بدل گئی۔ہماری کمزور اور