ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 31 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 31

ہمارا آقاعل الله 31 10 یتیم کی دائی (12) عرب میں دستور تھا کہ دیہات سے ہر چھٹے مہینے عورتیں شہروں میں آتیں اور شرفاء کے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے اور پرورش کرنے کے لئے گاؤں میں لے جایا کرتی تھیں۔اس سے ان عورتوں کو تو یہ فائدہ ہوتا کہ ان کی روزی کا معقول سامان ہو جا تا۔کیونکہ بچوں کے والدین اُن کو اس خدمت کا بہت معقول معاوضہ دیتے تھے۔ماں باپ کو یہ فائدہ ہو تا کہ اُن کے ننھے بچے دیہات کی کھلی ہوا میں پرورش پا کر خوب مستعد تندرست اور چست و چالاک ہو جاتے۔اسی دستور کے موافق آنحضرت علی کی پیدائش کے وقت بھی بنو سعد کی عورتیں مکہ میں شرفاء کے بچوں کو لینے آئیں اور ہر ایک عورت نے جلدی جلدی امیر امیر بچوں کو سنبھال لیا۔مگر آمنہ کے لال عمل کی طرف کسی نے توجہ بھی نہ کی۔کیونکہ ایک تو یتیم بچہ تھا اور یتیم بچہ عرب میں منحوس سمجھا جاتا تھا۔دوسرے غریب ماں کے پاس کھلائی کو دینے کیلئے کچھ نہ تھا۔اس لئے کس امید پر کوئی عورت یہاں آتی اور بچے کے لئے درخواست کرتی۔جب آمنہ نے سنا کہ دیہات سے عورتیں بچوں کو لینے آئی ہیں۔تو وہ خیال کرنے لگی کہ اگر اس وقت بچے کا باپ زندہ ہوتا ، یا