ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 20 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 20

ہمارا آقا ع 20 عرب میں عورت بیوہ ہو جاتی تو خود ہی دوسرا خاوند کر لیتی تھی۔مگر اس لڑکی کو اپنے شوہر سے اتنی محبت تھی کہ اس نے ارادہ کر لیا۔کہ اب ساری عمر دوسری شادی نہیں کروں گی اور باقی کی ساری زندگی اپنے شوہر کی یاد میں گزار دوں گی۔اب اُس کا کام ہر وقت گریہ و زاری اور آہ و بکا تھا۔نہ اُسے کھانا اچھا لگتا تھا نہ پینا ، نہ وہ کپڑے بدلتی تھی ، نہ کنگھی چوٹی کرتی تھی فلم کی تصویر پنی ہر وقت بیٹھی رہتی تھی۔اسی طرح کئی مہینے گزر گئے۔مگر لڑکی کے رنج میں کمی نہ آئی۔ایک روز اُس نے خواب میں دیکھا جیسے تمام عالم میں گھپ اندھیرا چھایا ہوا ہے۔نہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی دیتا ہے، نہ کچھ نظر آتا ہے۔یکا یک اُس کے سینے سے ایک نہایت ہی چمکتا ہوا نور نکلا۔جو پھیلتا رہا اور بڑھتا رہا یہاں تک کہ ہر جگہ چھا گیا اور دنیا کا کونا کونا جگمگا اُٹھا۔بھولی بھالی لڑکی کچھ بھی نہ سمجھ سکی کہ اس خواب کی کیا تعبیر ہوئی ؟ مگر ہاں اُسے اپنے رنج و غم میں کچھ سکون سا ضرور محسوس ہوا۔جانتے ہو یہ لڑکی کون تھی ؟ ہیں۔اس کا نام آمنہ تھا اور یہی ہمارے حضور علی کی والدہ محترمہ