ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 16 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 16

ہمارا آقاعل الله 16 (7) انوکھی منت عرب میں قریش کی قوم سب سے زیادہ معزز تھی اور قریش میں بنی ہاشم کا قبیلہ سب سے زیادہ شریف سمجھا جاتا تھا۔عبدالمطلب بن ہاشم اس قبیلہ کے رئیس اور مکہ کے سردار تھے۔کعبہ کے متولی ہونے کی وجہ سے تمام عرب ان کی عزت کرتا تھا۔عبد المطلب نے ایک دفعہ ایسی عجیب وغریب منت مانی کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے۔آج تک شاید کسی نے نہ مانی ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے ہاں دس بیٹے پیدا ہوئے اور سارے میرے سامنے جوان بھی ہو گئے تو میں اُن میں سے ایک بیٹے کو خدا کے نام پر قربان کر دوں گا۔اللہ تعالیٰ کی قدرت عجیب ہے کہ اُن کے ہاں دس بیٹے پیدا ہوئے اور دسوں ہی اُن کی زندگی میں جوان ہو گئے۔منت مانتے وقت تو عبدالمطلب کو کچھ بھی خیال نہ تھا۔مگر جب اُسے پورا کرنے کا وقت آیا تو وہ بڑے سٹ پٹائے۔لیکن آدمی بات کے بچے اور دل کے پکے تھے۔سارے بیٹوں کو خانہ کعبہ میں لے گئے تا کہ حسب وعدہ اُن میں سے ایک کو قربان کر دیں۔