ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 15 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 15

ہمارا آقا ع 15 (6) عجیب دُعا جب خدا کے حکم کی تعمیل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام خانہ کعبہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے تو انہوں نے بڑے ہی خلوص اور نہایت ہی عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگی کہ:۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلاً مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايتِكَ وَيُعَلِمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یعنی اے ہمارے پروردگار ! ان مکتے والوں میں اپنا ایک رسول بھیج۔جو اُن پر تیری آیتیں پڑھے اور اُن کو دانائی اور حکمت کی باتیں سکھائے اور اُن کے دلوں کو پاک کرے۔اے خدا ! تو بڑی قدرتوں والا اور صاحب تدبیر ہے۔ی عظیم الشان تاریخی دعا ڈھائی ہزار برس کے بعد اپنی پوری شان سے اُس وقت قبول ہوئی۔جب ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی ملے حضرت اسمعیل علیہ السلام کی نسل سے سرزمین مکہ میں پیدا ہوئے اور دنیا حضور اللہ کے نور سے جگمگا اٹھی۔