ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 13 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 13

ہمارا آقا ع 13 میں تیری محبت اور وفا کا امتحان لینا چاہتے تھے۔تو نے اپنا خواب سچا کر دکھایا اور امتحان میں پورا اترا۔جا! آج سے ہم نے تجھے قوموں کا امام بنا یا۔تو ہماری رضا کے لئے اپنے بیٹے کو قربان کرنے پر تیار ہو گیا۔ہم اس کے عوض میں تجھے اتنی اولا د عطا فرما ئیں گے کہ زمین پر ریت کے ذرے اور آسمان پر ستارے گنے جائیں گے مگر تیری نسل نہیں گئی جائے گی۔اپنے فرمانبرداروں کو ہم ایسا ہی انعام دیا کرتے ہیں اپنے خدا کا یہ پیغام سن کر حضرت ابراہیم علیہ السلام بیٹے کی چھاتی پر سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے شکر گذاری کے طور پر ایک مینڈھا ذبح کر دیا۔بقر عید کی قربانی کا حکم اسی واقعہ کو تازہ رکھنے کے لئے دیا گیا ہے۔