ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 151 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 151

ہمارا آقا عدل 151 بوڑھا فاضل مسکرایا اور کہنے لگا۔”ہونے والے مقدس نبی ! ابھی یہ بات تمہاری سمجھ میں نہیں آئے گی۔مگر واقعہ یہ ہے کہ جب کبھی کسی انسان نے ایسی بات کہی جیسی تم کہہ رہے ہو۔تو اُس کی قوم نے ضرور اُس سے دشمنی کی اور اُس کو سخت سے سخت تکلیفیں دیں۔اور بالآخر اس کو اور اُس کے ماننے والوں کو وطن سے نکال دیا۔اچھا! خدا تمہارا حافظ و ناصر ہو۔اور تم کو دشمنوں کے شر سے بچائے۔“ یہ تھا سرور عالم ﷺ کی نبوت اور رسالت کی تصدیق کرنے والا سب سے پہلا انسان۔