ہمارا آقا ﷺ — Page 9
ہمارا آقاعل الله 9 خاتون ! اس ویران وادی میں آپ اکیلی کس طرح اپنی زندگی بسر کرتی ہوں گی؟ آپ کون ہیں اور کہاں سے آئی ہیں ؟ " شہزادی نے جواب دیا: ” میں مصر کی رہنے والی ہوں اور شام سے آئی ہوں۔مجھے میرے شوہر خدا کے حکم سے یہاں چھوڑ گئے ہیں۔میرے بچے کے لئے اللہ تعالی نے محض اپنی قدرت سے اس جنگل میں یہ چشمہ جاری کر دیا ہے۔“ یہ سن کر قبیلے والوں نے کہا۔” اگر آپ اجازت دیں تو ہم اس چشمہ کے آس پاس آباد ہو جائیں۔ہمیں پانی مل جائے گا اور آپ کا اکیل بین دور ہو جائے گا۔“ اللہ تعالیٰ کے اس عجیب انتظام کو دیکھ کر شہزادی حیران رہ گئی مگر اُس نے بہت ہی خود دارانہ لہجہ میں جواب دیا : کہ بے شک آباد ہو جائیں میرا کوئی ہرج نہیں ، لیکن میں چونکہ چشمہ کی مالک ہوں ، اس لئے شرط یہ ہے کہ پانی کے معاوضہ میں آپ لوگ میری اور میرے بچے کی ضروریات خوردونوش کا خیال رکھیں گے اور یہ بچہ بڑا ہو کر آپ کا سردار ہو۔میں تمہیں بتائے دیتی ہوں کہ یہ معمولی لڑکا نہیں بلکہ شاہ مصر کا نواسہ اور ابراہیم (علیالسلام) پیغمبر کا بیٹتا ہے۔“ قبیلے والوں نے بڑی ہی خوشی اور احسان مندی کے ساتھ یہ