ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 4 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 4

ہمارا آقاعل الله (2) بیقرار ماں شوہر کے چلے جانے کے بعد بے کس شہزادی نے سوچنا شروع کیا کہ اس کھلے آسمان کے نیچے اور اس چٹیل زمین کے اوپر اس معصوم جان کے ساتھ زندگی کس طرح کٹے گی ؟ یہاں نہ کوئی درخت نظر آتا ہے جس کے سایہ میں کچھ دیر بیٹھ جاؤں۔نہ گھاس پھونس کا کہیں پتہ ہے جس کی جھونپڑی بنا کر اپنے لال کو دھوپ سے بچاؤں۔اُس نے حسرت کے ساتھ اردگرد کی خشک پہاڑیوں کو دیکھا اور خاموش ہو گئی۔شہزادی نے اپنے لخت جگر کو جوشا و مصر کا نواسہ اور پیغمبر شام کا بیٹا تھا۔پتھریلی زمین پر لٹا دیا۔نیچے نہ کوئی بوریا تھا نہ کپڑا۔اور سوچنے لگی ، اب کیا ہوگا ؟ تین چار دن کے بعد جب مشکیزہ کا پانی ختم ہو گیا تو نھا معصوم مارے پیاس کے زمین پر تڑپنے لگا۔اُس کے ہونٹوں پر پڑیاں جم گئیں۔اور شدت پیاس سے اُس کی زبان باہر نکلنے لگی۔ماں کا دل اس درد ناک نظارہ سے پاش پاش ہو گیا۔مگر وہ پانی کہاں سے لائے جو اپنے لال کے منہ میں چُھوائے ! یہ خیال کر کے کہ اب بچہ کوئی دم کا مہمان ہے۔ماں کے چہرے پر