حَمامة البشریٰ — Page iv
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود پیش لفظ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے اپنی معرکۃ الآراء کتاب حمامة البشرى کو عربی زبان میں تحریر فرمایا تھا۔اس کتاب کے ابتدائی تمہیں صفحات کا اردو ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں جولائی ۱۹۰۳ء میں صرف چارصدر کی تعداد میں شائع ہوا تھا۔ان صفحات کا وہی ترجمہ اس ترجمہ میں شامل کیا گیا ہے۔باقی صفحات کا ترجمہ مکرم محمد سعید صاحب انصاری نے کیا ہے۔ان تراجم پر عربک بورڈ ربوہ نے نظر ثانی کی اور سہو کتابت کے مقامات کی وضاحت کے ساتھ ساتھ اردو تر جمہ کی صحت کے سلسلہ میں گراں قدر کام کیا۔اردو دان طبقہ کے لئے عربی متن کے مقابل پر اردو تر جمہ دے کر افادہ عام کے لئے شائع کیا جا رہا ہے۔حمامۃ البشری کے ترجمہ پر نظر ثانی کے اجلاسات محترم سید عبدالحی شاہ صاحب مرحوم ناظر اشاعت وصدر عربک بورڈ ربوہ کی صدارت میں ہوئے۔آپ کی وفات کے بعد