حَمامة البشریٰ — Page 369
حمامة البشرى ۳۶۹ اردو ترجمه وَ إِنَّ كَرِيمِيُّ يُطْلِقُ الْكَفَّ بِالنَّدَى وَلِى مِنْ عَطَاءِ الرَّبِّ رِزْقٌ يُوَفَّرُ اور میرا کریم خدا سخاوت میں فراخ دست ہے اور مجھے رب کی عطا سے وافر حصہ مل رہا ہے۔وَلَا زَالَ مَمْدُودًا عَلَيَّ ظِلَالُهُ وَنَعْمَاءُهُ كَفُرَتْ عَلَيَّ وَتَكْفُرُ مجھ پر اس کا سایہ ہمیشہ چھایا رہا ہے اور اس کی نعمت مجھ پر بکثرت ہو رہی ہے اور بڑھ رہی ہے۔اَ كَانَ لَكُمْ عَجَبًا بِبَعْثِ مُجَدِدٍ هَلُمَّ انْظُرُوا فِتَنَ الزَّمَانِ وَفَكِّرُوا کیا ایک مجدد کی بعثت سے تمہیں تعجب ہو رہا ہے؟ آؤ زمانہ کے فتنے دیکھو اور سوچو۔اَمَامَكَ يَا مَغْرُورُفِتَنْ مُحِيطَةٌ وَاَنْتَ تَسُبُّ الْمُؤْمِنِينَ وَتَهْجُرُ اے مغرور! تیرے سامنے گھیر لینے والے فتنے موجود ہیں اور تو مومنوں کو گالیاں دے رہا اور بکواس کر رہا ہے۔فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ يَوْمُ الْمَصَائِبِ يُكَفِّرُ مِثْلِى وَالرِّيَاضُ حَبَوكَرُ یہ اسلام پر مصیبتوں کا زمانہ ہے کہ میرے جیسے کی تکفیر کی جا رہی ہے حالانکہ باغات ریگستان بن رہے ہیں۔وَلِلْكُفْرِ اثَارٌ وَلِلدِّينِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيُشِ الْعَلَامَاتِ وَ انْظُرُوا اور کفر کی بھی کچھ علامات ہیں اور اسی طرح دین کی بھی۔پس ان علامتوں کی تلاش کے لئے کھڑے ہو جاؤ اور غور کرو۔اَ تَحْسَبُ أَنَّ اللهَ يُخْلِفُ وَعْدَهُ اَتَنُسَى الْمَوَاعِيدَ الَّتِي هِيَ أَظْهَرُ کیا تو خیال کرتا ہے کہ اللہ اپنے وعدہ کے خلاف کرے گا؟ کیا تو ان عذاب کی خبروں کو بھول رہا ہے جو کہ بہت ہی واضح ہیں۔وَيَأْتِيكَ وَعْدُ اللهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرى فَتَعُرفُهُ عَيْنٌ تَحِدُّ وَ تُبْصِرُ اور تیرے پاس اللہ کا وعدہ آجائے گا اس طرف سے جسے تو نہیں جانتا۔سواس کو تیز نگاہ پہچان لے گی اور دیکھ لے گی۔وَقَدْ عَلِمَ الْأَعْدَاءُ انِى مُؤَيَّدٌ وَلَكِنَّهُمْ مِّنْ حِقْدِهِمْ قَدْ انْكَرُوا اور دشمنوں نے جان لیا ہے کہ میں تائید یافتہ ہوں لیکن انہوں نے اپنے کینے کی وجہ سے انکار کر دیا۔اَلَا أَيُّهَا الْإِخْوَانُ بَشُوا وَأَبْشِرُوا هَنِيًّا لَّكُمْ عِيدٌ جَدِيدَ اكْبَرُ بھائیو! خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔مبارک ہو تمہارے لئے بہت بڑی نئی عید ہے۔وَلَيْسَ لِعَضْبِ الْحَقِّ فِي الدَّهْرِ كَاسِرٌ وَمَا يَصْنَعُونَ مِنَ الْحَدِيدِ فَيُكْسَرُ ١١٠) اور حق کی تلوار کو زمانہ میں کوئی توڑنے والا نہیں اور جو کچھ وہ لوہے سے بنا رہے ہیں وہ توڑ دیا جائے گا۔وَهَلْ جَائِزٌ سَبُّ الْمُؤَيَّدِ بَعْدَمَا اَتَتْ آيَةُ الْمَوْلَى وَ ظَهَرَ الْمُضْمَرُ کیا (خدا کے) تائید یافتہ کو گالی دینا جائز ہے بعد اس کے کہ مولی کا نشان آچکا ہو اور مخفی بات ظاہر ہو چکی ہو۔ہے۔