حَمامة البشریٰ — Page 368
حمامة البشرى ۳۶۸ اردو ترجمه إِلَى مَنْطِقِى يَرْنُو الْفَهِيمُ تَعَشُقًا وَيُزْعِجُ نُطْقِى كُلَّ وَهُم وَيَجْذَرُ میری گفتگو کی طرف ہر فہیم عاشقانہ رنگ میں نظر جمائے رکھتا ہے اور میری گفتگو ہر وہم کو ہلا دیتی ہے اور اس کی جڑا کھاڑ دیتی ہے۔ سَنَا بَرْقِ الْهَامِي يُنِيرُ لَيَالِيًا وَكَشْفِي كَصُبُحٍ لَيْسَ فِيْهِ تَكَدُّرُ میرے الہام کی بجلی کی روشنی راتوں کو منور کر دیتی ہے اور میرا کشف صبح کی طرح ( روشن ہے ) اس میں کوئی کدورت نہیں ۔ وَ إِنَّ كَلَامِي مِثْلَ سَيْفٍ قَاطِعٌ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّخُورِ يُؤَثِرُ میرا کلام تلوار کی طرح کاٹ دینے والا ہے اور میرا بیان چٹانوں میں بھی اثر پیدا کر دینے والا ہے۔ حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِي مِثْلَ نَهْرٍ يُفَجَّرُ میں نے نفس کے پہاڑوں کو آسمانی قوت سے کھود ڈالا ہے سو میرا دل نہر کی طرح ہو گیا ہے جو کھود کر جاری کی جاتی ہے۔ وَادْعِيَتِي عِنْدَ الْوَغَى تَقْتُلُ الْعِدَا فَطُوبَى لِقَلْبٍ يَتَّقِيْهَا وَيَحْذَرُ اور میری دعا ئیں لڑائی کے وقت دشمنوں کو قتل کرتی ہیں۔ پس خوشخبری ہے اس دل کے لئے جوان سے ڈرے اور بچے۔ وَ أَذَانِي قَوْمِي بِسَبٌ وَ لَعْنَةٍ وَكَمْ مِنْ لِسَانِ لَا يُضَاهِيهِ خَنْجَرُ اور میری قوم نے مجھے ایذا دی ہے گالی دینے اور لعنت سے۔ اور بہت سی زبانیں ایسی ہیں کہ جنجر بھی ان کی برابری نہیں کرتا۔ إِذَا مَا تَحَامَتْنِي مَشَاهِيرُ مِلَّتِي فَقُلْتُ اخْسَأُوُا إِنَّ الْخَفَايَا سَتَظْهَرُ جب مجھ سے میری قوم کے سرکردہ لوگوں نے اجتناب کیا تو میں نے کہا دور ہو جاؤ ۔ یقینا مخفی با تیں عنقریب ظاہر ہو جائیں گی ۔ فَرِيقٌ مِّنَ الإِخْوَانِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ يُكَذِّبُ كُلَّ قَوْلِي وَيَزْجُرُ بھائیوں میں سے ایک گروہ تو میرا انکار نہیں کرتا اور ایک گروہ میرے ہر قول کو جھٹلاتا اور جھڑکتا ہے۔ وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرٍ أَرَدْتُهُ وَكُلُّ يُخَوِّفُنِي وَرَبِّي يُبَشِّرُ اور انہوں نے ہر کام میں جس کا میں نے ارادہ کیا روک ڈالی ہے اور ہر ایک مجھے ڈراتا ہے حالانکہ میرا رب مجھے بشارت دے رہا ہے۔ فَأَقْسَمْتُ بِاللهِ الَّذِي جَلَّ شَانُهُ عَلَى أَنَّهُ يُخْزِى عَدُوِّى وَ يَشْزِرُ سو میں نے اس اللہ کی قسم کھائی ہے جس کی شان بڑی ہے اس بات پر کہ وہ میرے دشمن کو رسوا کرے گا اور اس کو غضب کی نظر سے دیکھے گا۔ ١٠٩﴾ وَمَا أَنَا عَنْ عَوْنِ الْمُعِيْنِ بِمُبْعَدٍ إِذَا اللَّيْلُ وَارَانِي فَنُورٌ يُنَوِّرُ اور میں مددگار خدا کی مدد سے دور نہیں۔ جب رات مجھے ڈھانپتی ہے تو ایک نور مجھے منور کرتا رہتا ہے۔ وَ قَدْ قَادَنِي رَبِّي إِلَى الرُّشْدِ وَالْهُدَى وَوَقَرَنِي مِنْ عِنْدِهِ فَاوَقَرُ اور مجھے راہنمائی کر کے میرے رب نے رشد و ہدایت تک پہنچادیا ہے۔ اور اس نے مجھے اپنی جناب سے اعزاز بخشا ہے سو میں عزت پا رہا ہوں ۔