حَمامة البشریٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 364 of 378

حَمامة البشریٰ — Page 364

حمامة البشرى ۳۶۴ اردو ترجمه وَ مَا رُزِقَتْ عَيْنَاهُ مِنْ نَيِّرِ الْعُلى فَأَخْلَدَ نَحْوَ الْأَرْضِ جَهْلًا وَيُنْكِرُ اور نہیں عطا کیا گیا اس کی آنکھوں کو کچھ بھی آسمانی آفتاب سے۔ سو وہ اپنی نادانی سے زمین سے جالگا اور انکار کر رہا ہے۔ أُولَئِكَ قَوْمٌ ضَيَّعُوا أَمْرَ دِينِهِمْ وَخَانُوا الْعُهُودَ وَ زَيَّنُوا مَا زَوَّرُوا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دین ۔ ن کے معاملہ کو ضائع کر دیا اور اپنے عہدوں میں میں خیانت کی اور اس چیز کو جو انہوں نے فریب سے گھڑی تھی آراستہ کر کے پیش کیا۔ وَيَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِي عِنْدَهُ مُتَحَفِّرُ اور میرا رب میرے دل کے بھید کو اور ان کے بھید کو جانتا ہے اور ہر مخفی چیز اس کے سامنے حاضر ہے۔ وَ لَوْ كُنْتُ مَرْدُودَ الْمَلِيْكِ لَضَرَّنِي عَدَاوَةُ قَوْمٍ كَذَّبُونِي وَ كَفَرُوا اور اگر میں راندہ درگاہ الہی ہوتا تو ضرور ضرر پہنچاتی مجھے عداوت ان لوگوں کی جنہوں نے مجھے جھٹلایا اور تکفیر کی ۔ وَ هَمُوا بِتَكْفِيرِى وَقَامُوا لِلَعَنَتِي وَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ الْمُهَيْمِنَ يَنْظُرُ اور انہوں نے میری تکفیر کا قصد کیا اور مجھے لعنت کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور انہوں نے نہ جانا کہ یقینا خدائے نگہبان سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ إِذَا قِيلَ إِنَّكَ مُرْسَلٌ خِلْتُ اَنَّنِي دُعِيْتُ إِلَى أَمْرٍ عَلَى الْخَلْقِ يَعْسِرُ جب کہا گیا کہ تو رسول ہے تو میں نے خیال کیا کہ میں ایک ایسے امر کی طرف بلایا گیا ہوں جو مخلوق پر گراں گزرے گا۔ وَ كُنتُ عَلَى نُورٍ فَزَاغُوا مِنَ الْعَمَى وَهَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَ رَجُلٌ يُبْصِرُ اور میں تو نور پر قائم تھا سو وہ اندھے پن سے ٹیڑھے ہو گئے اور کیا برابر ہو سکتا ہے اندھا اور وہ شخص جو دیکھ رہا ہے۔ وَمَا دِينُنَا إِلَّا هِدَايَةُ أَحْمَدَ فَيَالَيْتَ شِعْرِي مَا يَظُنُّ الْمُكَفِّرُ اور نہیں ہے ہمارا کوئی دین سوائے احمد کی ہدایت کے۔ کاش میں جانتا کہ کیا ہے وہ بات جسے مکفر ( دین و ہدایت ) گمان کر رہا ہے۔ وَقَدْ كُنْتُ أَنْسَى كُلَّ جَوْرِ مُعَيِّرِى وَلَكِنَّهُ جَوْرٌ كَبِيرٌ مُكَوِّرُ اور میں اپنے عیب لگانے والے کا ہر ظلم بھلا دیتا رہا ہوں۔ لیکن یہ تو ایک کئی گنا بڑا ظلم ہے۔ وَكَمْ مِّنْ دَلَائِلَ قَدْ كَتَبْتُ لِطَالِبٍ يُفَكِّرُ فِيهَا لَوْ ذَعِيٌّ مُدَبِّرُ اور بہت سے دلائل ہیں جو میں نے طالب حق کے لئے لکھے ہیں، ایک مدبر عالم ان میں سوچ سے کام لے گا۔ ۱۰۵) أَلَا أَيُّهَا الْمُتَكَبِّرُ الْمُتَشَدِّدُ تُرِيدُ هَوَانِي وَالْكَرِيمُ يُعَزِّرُ اے متکبّر تشدّد کرنے والے! تو میری ذلت چاہتا ہے حالانکہ کریم خدا مجھے عظمت دے رہا ہے۔ وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ اور جب میں نے کہا میں مسلمان ہوں ۔ تو نے کہا کافر ہے۔ تو کہاں چلا گیا تقوی؟ اے دلیری کرنے والے!