عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 38

عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 13

عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ کے افعال میں مہک ہے اور یہ سب کچھ ان کے مراتب کے باغات اور ان کی نیکیوں کی گلستانوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور ان کی باد نسیم اپنے معطر جھونکوں سے ان کے اسرار کا پتہ دیتی ہے اور ان کے انوار اپنی پوری تابانیوں سے ہم پر ظاہر ہوتے ہیں۔یہ جو بہت سارے حوالے ہیں ان میں سے جو میں پڑھ رہا ہوں ”ستر الخلافہ “ کے ہیں۔یہ عربی کی کتاب ہے۔عربی ترجمہ کرنے والے فی الحال تو شاید فوری طور پر اس معیار کا ترجمہ نہیں کر سکیں گے جب دوبارہ repeat ہو تو اصل کتاب سے یہ حوالے لے کر ترجمہ کر دیں۔حضرت علی کے محاسن اور آپ کے مقام کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تقویٰ شعار ، پاک باطن اور ان لوگوں میں سے تھے جو خدائے رحمان کے ہاں سب سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں اور آپ قوم کے برگزیدہ اور زمانے کے سرداروں میں سے تھے۔آپ خدائے غالب کے شیر ، خدائے مہربان کے جوانمرد، سخی، پاک دل تھے۔آپ ایسے منفرد بہادر تھے جو 13