حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 12 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 12

12 تھیں وہ بتاتی تھیں کہ ہم زخمیوں کی مرہم پٹی اور تیمار داری کرتی تھیں۔میری بہن نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ کیا ہمارے باہر نکلنے میں کوئی حرج ہے جب کہ اس کے پاس چادر نہ ہو۔فرمایا اس کی سہیلی اُسے چادر اوڑھا دے اور ہر نیکی کے کام اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہو۔(20) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کے لئے ہر نیکی کے کام اور مسلمانوں سے دعا ملنے کے مواقع میں شامل ہونے کی اجازت ہے وہ گھر میں اور گھر سے باہر بھی یہ موقع تلاش کر سکتی ہیں مگر پردے کے ساتھ ، چادر اوڑھ کر۔اگر کسی کے پاس چادر یا حجاب کے لئے کوئی کپڑا نہیں ہے تو کوئی دوسری عورت مدد کرے مگر کسی بھی عذر سے بے حجاب رہنا پسندیدہ نہیں۔اب ہم آپ کو ایک ایسا واقعہ سُنا ئیں گے جس سے آپ کو پتہ لگے گا کہ اسلام سے پہلے عورتوں کو کیا سمجھا جاتا تھا اور پھر آنحضرت ﷺ نے عورتوں کو کیا مقام، درجہ اور عزت دی۔جب کوئی بہت بڑی تبدیلی آتی ہے تو لوگ اُس کو عجیب سمجھتے ہیں یہی حالت حضرت عمر کی ہوئی جب ایک دفعہ گھر میں اُن کی بیگم نے انہیں کسی بات میں مشورہ دیا تو آپ کو بہت غصہ آ گیا۔۔ایک دم اُن سے کہا کہ تم نے ایسی جرات کیسے کی کہ مجھے مشورہ دیا۔اس پر حضرت عمر کی بیگم نے کہا کہ، عمر ا رسول پاک ﷺ کے گھر جا الله کر دیکھئے کہ ازواج مطہرات کس طرح آنحضور ﷺ کے ساتھ بے تکلفی سے۔