حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 11 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 11

11 سہن، صبح شام کے معمولات اور ارشادات کو غور سے دیکھتیں سنتیں اور یاد رکھتیں۔حضرت حفصہ سے 60 حدیثیں مروی ہیں۔بخاری شریف میں ہے۔الله آپ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کی عادت تھی کہ جب مؤذن صبح کی اذان کے لئے کھڑا ہو جاتا تو آپ ﷺ نماز فرض سے پہلے دور کعتیں ہلکی سی پڑھ لیا کرتے تھے۔‘ (18) آپ ع کے بستر کی کیفیت حضرت حفصہ بیان فرماتی ہیں۔آنحضور ﷺ کا بستر کمبل کا تھا۔کبھی چھڑے کا جس میں کجھور کی چھال بھری ہوتی تھی۔کبھی معمولی کپڑے کا جسے دوہرا کر دیا جاتا۔ایک شب میں نے چادر کو چوہرا ( چار تہہ ) کر کے بچھا دیا تا کہ کچھ نرم ہو جائے تو آپ ﷺ نے اسے پسند نہ فرمایا۔کیونکہ نماز کے لئے اٹھنے میں سستی کا ڈر تھا۔(19) پردے کے متعلق احکامات کی وضاحت میں حضرت حفصہ کی ایک روایت سے بہت سی باتوں کا علم ہوتا ہے۔فرماتی ہیں:۔ہم کنواری لڑکیوں کو باہر نکلنے سے روکتے ہیں۔ایک دفعہ ایک عورت آئی اور قصر بنی خلق میں اتری۔اس نے بتایا کہ اس کی ایک بہن رسول اللہ علی کے کسی صحابی کی بیوی تھیں۔وہ صحابی آنحضور ﷺ کے ساتھ بارہ (12) غزوات میں شریک ہوئے تھے اور ان کی بیوی چھ (6) غزوات میں شریک ہوئی