حدیقۃ الصالحین — Page 834
834 وہ احادیث جن میں خاتم النبيين کے الفاظ آئے ہیں، ان کی مختصر تشریح (١) - فَيُفَسِرُونَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ بِاللَّبْنَةِ حَتَّى أَحْمِلَتِ الْبُنْيَانُ وَمَعْنَاهُ النَّبِيُّ الَّذِي حَصَلَتْ لَهُ النَّبوَةُ الْعَامِلَةِ تاریخ ابن خلدون ، المقدمه فى فضل علم التاريخ ، الفصل الثالث و الخمسون فى امر الفاطى وما يذهب اليه الناس۔صفحه 396) خاتم النبیین کی تفسیر اس حدیث سے کی جاتی ہے جس میں ذکر ہے کہ ایک عمارت کی تعمیر ایک اینٹ کے ذریعہ مکمل ہو گئی اس سے مراد ایسا نبی ہے جس کو کامل نبوت حاصل ہوئی ہو۔۲) فلا يناقض قوله تعالى و خاتم النبيين “ اذ الْمَعْنَى انهُ لَا يَأْتِي نَبِيٌّ بَعْدَهُ يَنْسَخُ مِلْتَهُ وَ لَمْ يَكُنْ مِنْ أُمَّتِهِ - (موضوعات الكبرى ، مرتبة على حروف الهجاء ، حرف اللام ، زیر حدیث لو عاش ابراهيم لكان نبيا، صفحة 192) خاتم النبیین کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آئے گا جو اس کی ملت کو منسوخ قرار دے اور وہ آپ کی امت میں سے نہ ہو۔