حدیقۃ الصالحین — Page 831
831 ۸)۔چونکہ لانبی بعدی سے غلط فہمی پید اہو سکتی تھی اسی لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بطور احتیاط تنبیہ فرمایا الله کرتی تھیں کہ تم خاتم النبیین تو کہو لیکن لا نبين بغدہ نہ کہو یعنی اس سے تمہیں یہ غلط فہمی نہ ہو کہ آپ صلی نظام کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آسکتا۔اسی قسم کی روایت حضرت مغیرہ ابن شعبہ سے بھی ہے۔٩) - عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّه عَنْهَا قُولُوا انهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا لَبِنَ بَعْدَهُ (مجمع بحار الانوار (تکمله) ، حرف الزاى باب زي ، جلد 5 صفحة (502) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ ( آنحضرت صلی اللہ ﷺ کو خاتم الانبیاء تو کہو لیکن یہ نہ کہو کہ آپ صلی الی یکم کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔١٠) عَن الشعبى رضى الله عَنهُ قَالَ قَالَ رجل عِنْد الْمُغيرة بن شُعْبَة صلى الله على مُحَمَّد خاتمِ الْأَنْبِيَاء لا نبي بعده - فَقَالَ الْمُغيرَةُ : حَسبُك إذا قلت خَاتَمِ الْأَنْبِيَاءِ فَإِنَّا كُنَّا نُحَدَّتُ أَن عِيسَى خَارجٌ فَإِن هُوَ خرج فقد كان قبله وبعده (تفسیر در منثور ، سورة الاحزاب ، آيت وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ (38 تا 41) جلد 12 صفحة 64) حضرت شعبی رضی اللہ عنہ بینا کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس کہا اللہ تعالی ، محمدعلی علیم خاتم الانبیاء جن کے بعد کوئی نبی نہیں، پر درود و سلام بھیجے۔اس پر مغیرہ نے کہا۔تمہارے لئے صرف خاتم الانبیاء کہنا کافی تھا۔کیونکہ ہم آپس میں یہ کہا کرتے تھے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے ظاہر ہونا ہے۔پس اگر وہ آئے تو وہ آپ صلی للی کم سے پہلے بھی تھے اور بعد میں بھی ہوں گے۔