حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 817 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 817

817 حضرت ام ہانی بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اے عائشہ تمہارا شعار علم اور قرآن کریم ہو (یعنی قرآن اور علم کے ساتھ تمہیں اس قدر محبت ہونی چاہئے کہ اس سے زیادہ قریب اور پیاری چیز تمہیں کوئی نہ ہو۔شعار اس لباس کو کہتے ہیں جو جسم کے ساتھ لگارہے۔) 1007- عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، رَبِيبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ البَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا فِي بَيْتِ أَمْ سَلَمَةَ، فَدَعَا فَاطِمَةً وَحَسَنًا وَحُسَيْنًا فَجَلَلَهُمْ بِكِسَاءٍ، وَعَلَى خَلْفَ ظَهْرِهِ فَجَلَلَهُ بِكِسَاءٍ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرْهُمْ تَطْهِيرًا۔قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : وَأَنَا مَعَهُمْ يَا نَبِيَّ اللهِ ، قَالَ أَنْتِ عَلَى مَكَانِكِ وَأَنْتِ عَلَى خَيْرٍ (سنن الترمذي ، كتاب تفسير القرآن ، باب ومن سورة الاحزاب (3205 ย حضرت عمر بن ابی سلمہ جو کہ نبی صلی الی ایم کے ربیب ہیں بیان کرتے ہیں کہ جب آیت کریمہ إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ البَيْتِ نازل ہوئی۔اس وقت آپ حضرت ام سلمہ کے گھر تھے۔آپ نے حضرت فاطمہ ، حسن، حسین کو بلوایا اور ان کو ایک چادر سے ڈھانپ دیا اور حضرت علی آپ کے پیچھے تھے حضور صلی الی یکم نے ان کو بھی چادر کے نیچے لے لیا۔پھر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا فرمائی اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْنِي فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِرْهُمْ تَطْهِيرًا یعنی اے میرے اللہ یہ بھی میرے اہل بیت ہیں ان سے بھی ہر طرح کی رجس دور فرما اور انہیں پاک و صاف فرما۔حضرت ام سلمہ نے کہا اے اللہ کے نبی! میں بھی انکے ساتھ آجاؤں؟ آپ نے فرمایا آپ اپنی جگہ ٹھہری رہیں کیونکہ آپ تو ( پہلے ہی) بہتر حال میں ہیں۔