حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 811 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 811

811 دوزخ میں داخل کروں گا خواہ کوئی ہو۔موسیٰ نے عرض کیا کہ احمد کون ہیں ؟ ارشاد ہوا اے موسیٰ قسم ہے اپنے عزت و جلال کی میں نے کوئی مخلوق ایسی پیدا نہیں کی جو ان سے زیادہ میرے نزدیک مکرم ہو ، میں نے ان کا نام عرش پر اپنے نام کے ساتھ آسمان وزمین اور شمس و قمر پیدا کرنے سے میں لاکھ برس پہلے لکھا تھا۔قسم ہے اپنے عزت و جلال کی کہ جنت میری تمام مخلوق پر حرام ہے جبتک کہ محمد اور ان کی امت اس میں داخل نہ ہو جاویں ( پھر امت کے فضائل کے بعد یہ ہے کہ) موسیٰ نے عرض کیا کہ اے رب مجھ کو اس امت کا نبی بنادیجیے۔ارشاد ہوا اس امت کا نبی اسی میں سے ہو گا۔عرض کیا کہ تو مجھ کو ان ( محمد ) کی امت میں سے بنادیجئے۔ارشاد ہوا کہ تم پہلے ہو گئے وہ پیچھے ہوں گے۔البتہ تم کو اور ان کو دار الجلال (جنت) میں جمع کر دوں گا۔(نشر الطيب في ذكر النبي الحبيب ال (مولانا اشرف علی تھانوی ) فصل نمبر 31 صفحه 219 ) 1000- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِذَا هَلَكَ كسترى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ، وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَ كُنُونُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ (صحيح البخاري، کتاب فرض الخمس ، باب قول النبي احلت لكم الغنائم (3120) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسریٰ ( شاہ ایران ) جب ہلاک ہو گا اس کے بعد اور کوئی کسری نہ ہو گا اور جب قیصر ( شاہ روم) ہلاک ہو گا اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہو گا۔اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تم ضرور اللہ کی راہ میں ان دونوں کے خزانے خرچ کرو گے۔