حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 810 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 810

810 حضرت موسیٰ نے سجدے سے سر اٹھایا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ ! میں چاہتا ہوں کہ تو میرے عرش کے سایہ کے نیچے آرام کرے جس دن میرے سایہ کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہو گا۔اس لئے تم یتیم کے لئے مہربان باپ کی طرح بن جاؤ بیوہ کے لئے محبت کرنے والے خاوند کی طرح ہو جاؤ۔اے موسیٰ ! رحم کرتا کہ تجھ پر رحم کیا جاوے۔اے موسیٰ! جیسا تو کرے گا ویسا بھرے گا۔اے موسیٰ! بنی اسرائیل کو بتا دو کہ جو بھی میرے پاس اس حال میں آئے گا کہ اس نے حضرت احمد علیہ السلام کا انکار کیا ہو گا تو میں اسے دوزخ میں ڈالوں گا۔خواہ وہ میرے خلیل ابراہیم ہی کیوں نہ ہوں یا میرے کلیم موسیٰ ہی کیوں نہ ہوں۔حضرت موسیٰ“ نے عرض کیا یہ احمد کون ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ! مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ! مخلوق میں سے مجھے اس سے زیادہ پیارا کوئی نہیں لگتا میں نے اس کا نام عرش پر اپنے نام کے ساتھ لکھ دیا ہے۔میں نے آسمان وزمین، شمس و قمر کے پیدا کرنے سے ہیں لاکھ سال پہلے اس کا نام اپنے نام کے ساتھ لکھ دیا تھا۔مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ! محمد اور اس کی امت سے پہلے کسی کو جنت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دوں گا۔حضرت موسیٰ نے عرض کیا اس عظمت اور جلال والے نبی کی امت میں کیسے لوگ ہوں گے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا وہ حمد کرنے والے ہوں گے۔وہ بلندیوں پر چڑھتے اور اترتے اللہ تعالیٰ کی حمد کریں گے ، دین کی خدمت کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہیں گے۔ان کے پہلو پاکیزہ ہوں گے ، دن کو روزہ رکھیں گے اور راتیں رہبانیت کی حالت میں گزاریں گے میں ان سے تھوڑا عمل بھی قبول کر لوں گا۔صرف لا الہ الا اللہ کی شہادت دینے پر ان کو جنت میں لے جاؤں گا۔حضرت موسیٰ نے عرض کیا۔اے میرے رب ! مجھے اس امت کا نبی بنادے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس امت کا نبی اسی امت میں سے ہو گا۔پھر موسیٰ نے کہا مجھے اس امت کا ایک فرد ہی بنا دیجئے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تیر از مانہ پہلے ہے ، وہ نبی بعد میں آئے گا۔اس لئے تو اس نبی کا امتی بھی نہیں بن سکتا۔البتہ اگلے جہاں میں دار الجلال اور جنت الفردوس میں اس نبی کی معیت تجھے عطا کروں گا۔حضرت انس سے ( ایک طویل حدیث میں ) روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ سے (ایک بار اپنے کلام میں ) فرمایا کہ بنی اسرائیل کو مطلع کر دو کہ جو شخص مجھے اس حالت میں ملے گا کہ وہ احمد (صلی ) کا منکر ہو گا تو میں اس کو الله سل